دنیا

امریکہ کا اندھا تعصب، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی تجدید کا اعلان

شیعیت نیوز : فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر صیہونی ریاست کے فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسرائیل کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی مدد امریکی اعلان کو فلسطینیوں کی طرف سے اندھا تعصب قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی  بلنکن نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی آئرن ڈوم  نظام کی تجدید کے لیے پرعزم ہے۔

عبرانی اخبار‘اسرائیل ہیوم‘ کے مطابق بلنکن نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کو امریکی صدر جو بائیڈن کی 2022 کے بجٹ کی درخواست اور محکمہ خارجہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر ان کی ضروریات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسرائیل کی مدد کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں۔

غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کے ذخیرے کو مکمل کرنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے ایک ارب  ڈالر مالی امداد کی درخواست کے بارے میں بلینکن نے کہا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو نوجوان نے سرعام زوردار تھپڑ لگا دیا

عبرانی اخبار کے مطابق بلنکن نے بائیڈن انتظامیہ کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہودی بستیوں پر فائر کیے جانے والے فلسطینی راکٹوں سے اپنا دفاع کرے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کر لیا، بل بتیس کے مقابلے میں اڑسٹھ ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

ایک سو نوے ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیا جائے گا، امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے پچاس ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔

بل منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا۔امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرورسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button