دنیا

سفاک دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کا سرغنہ ابوبکر شیکاؤ ہلاک

شیعیت نیوز : بوکو حرام اور داعش کے درمیان جھڑپ میں ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے کو اڑا لیا۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقہ ميں سفاک دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کا سرغنہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ابوبکر شیکاؤ کی ہلاکت سے متعلق ایک آڈیو کیسٹ اتوار کے روز خبر رساں ایجنسی رائٹر کو ملی ہے، جس کہا گيا ہے بوکوحرام کا سربراہ ابوبکر شیاؤ ایک دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ابو مصب البرناوی نامی شخص نے اس کیسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر شیاؤ 18 مئی کو شمالی نائجیریا کے شمال مشرقی جنگلات میں ایک مسلح کاروائی کے دوران ہونے والے دھماکے میں مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی انتفاضے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میزائل پروگرام کا بانی ایوی ہارایون ہلاک

اس رپورٹ کے مطابق ابوبکر شیکاؤ نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب اس کے مخالف گروہ کے افراد نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

بوکوحرام نامی اس سفاک گروہ نے 2009 ميں بیک وقت کئی افریقی ملکوں میں دہشت گردی پھیلائی اور سنہ 2014 میں نائیجیریا کے صوبے برنو کے ایک اسکول پر حملہ کرکے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرکے ساری دنیا پر اپنی دھاک بیٹھانے کوشش کی اور پھر 2015 میں باضابطہ طور پر داعش جیسے سفاک اور دہشت گرد گروہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

ابوبکر شیکاؤ کے مارے جانے کے بعد اس کے بعد اس کے جانشین کے طور پر ابھی تک کسی کا نام سامنے نہيں آيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پھر سے غلطی کی تو مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دیں گے، یحیی السنوار

دوسری جانب افریقی ملک برکینافاسو میں دیہی باشندوں کے قتل عام کے دوران دسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ اس واقعے پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ افریقی ملک برکینافاسو میں دیہی باشندوں کے بہیمانہ قتل عام کے ایک واقعے میں دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سرکاری میڈيا کے مطابق افریقی ملک برکینافاسو میں متعدد دیہاتوں پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد مارے گئے ہیں۔

سیکورٹی اور مقامی ذرائع نے ہفتے کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک حملہ آور بھی مارا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button