اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطینی مسلمانوں سے ہمارا روحانی اور قلبی تعلق ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک پوری اسلامی دنیا کے لیے قوت و شوکت کا باعث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی سیاست، معیشت اور معاشرت کو نظریہ پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے

شیعیت نیوز: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین ہمارا آزمودہ دوست ہے، جو مستقبل میں دنیا کی ایک عظیم فوجی اور اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ ہمارے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ نے آج سے 90 برس قبل الہامی انداز میں چین کے ابھرنے کی پیشن گوئی کر دی تھی۔ ہم اسرائیل کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں سے ہمارا روحانی اور قلبی تعلق ہے۔ آل انڈیا مسلم لیگ نے 1920ء میں ہندوستان سے ایک طبی مشن فلسطین روانہ کیا تھا، جس سے اس تعلق کی گہرائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی مسلمانوں کا حق ہے۔

یہ بھئ پڑھیں: حکومتی اداروں میں شیعہ مکتب فکر کی مساوی نمائندگی نہ ہونے اور عزاداران پر مقدمات کےخلاف ایم ڈبلیوایم نے بڑا اعلان کردیا

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جب یورپ کی واحد اکثریتی مسلمان ریاست بوسنیا کو سربیا کی جارحیت کا سامنا تھا، تب پاکستان نے اسلامی اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کی درخواست پر ٹینک شکن اسلحہ بالکل مفت فراہم کیا تھا۔ پاکستان کی اس محبت کو بوسنیا کے رہنماء اور عوام نے آج بھی یاد رکھا ہوا ہے۔

یہ بھئ پڑھیں: عارفِ کامل ،عاشق امام خمینیؒ ، حضرت آغا سید جعفرنقوی ؒ کو بچھڑے 18 برس بیت گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک پوری اسلامی دنیا کے لیے قوت و شوکت کا باعث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی سیاست، معیشت اور معاشرت کو نظریہ پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور اس سلسلے میں ٹرسٹ جیسے قومی نظریاتی ادارے کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ قبل ازیں تقریب کے میزبان میاں فاروق الطاف نے کہا کہ پاکستان ایک عطیہ خداوندی ہے، جس کی خدمت اور حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button