اہم ترین خبریںپاکستان

عارفِ کامل ،عاشق امام خمینیؒ ، حضرت آغا سید جعفرنقوی ؒ کو بچھڑے 18 برس بیت گئے

آغا جعفر عارف بااللہ تھے، آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔انقلابی جوانوں میں ولائی روح پھونکنے کا کار عظیم اسی عالم ربانی و عرفانی نےانجام دیا۔

شیعیت نیوز:  استاد عرفان ،عالم ربانی مرحوم آغا سید جعفرنقویؒ کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے، لیکن ان کی یاد ، ان کے کلمات اور گفتگو آج بھی ان کے مکتب سے کسب فیض کرنےوالوں کے دلوں میں روشن چراغ کی مانند تابندہ ہے ۔

آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔آغا جعفر امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھے، آغا جعفر عارف بااللہ تھے، آغا جعفر عرفان عملی کا بے مثل نمونہ تھے۔انقلابی جوانوں میں ولائی روح پھونکنے کا کار عظیم اسی عالم ربانی و عرفانی نےانجام دیا۔

نہج البلاغہ میں امام علی ع نے جو متقین کی صفات بیان کی ہیں، ان میں سے اکثر و بیشتر صفات آغا جعفر میں موجود تھیں، آغا جعفر نے اسلام کے ہر پہلو کو اپنے اندر سمو لیا تھا، وہ امام خمینی رہ کے سچے پیروکاروں میں سے تھےاور قائد شہید عارف الحسینی سے عشق ان کی ذات کا خاصہ تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: داعش ، امریکہ و اسرائیل کے تمام منصوبوں کومرجعیت نے ناکام بنایا،ہمیں اس فکر و دانش کوسمجھنے کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

آپ ایک عالم ربانی تھے کہ جن کے در سے علم اور حرارت حاصل کئے ہوئے لوگ آج بھی معاشرے میں متحرک نظر آتے ہیں۔آغا جعفر اس دنیا سے نہیں گئے بلکہ اپنے ان شاگردوں کی صورت میں آج بھی زندہ ہیں کہ جو آج بھی خوف خدا میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس معاشرے میں اپنی اجتماعی فعالیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آغا سید جعفرنقویؒ 4اپریل 1937کو بھارت کے شہر بہار میں پیدا ہوئے ان کے والد محترم مولانا سید علی حیدر نقوی بھی ایک بلند پایہ عالم دین تھے ، ان کے بھائی علامہ سید رضی جعفرنقوی بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں، آغا جعفرنقویؒ نے طویل علالت کے بعد 7جون 2003 کو کراچی میں وفات پائی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button