اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین مقامات مقدسہ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اہم اقدام سامنے آگیا

وزارت مذہبی امور بھی زائرین کا کوٹا محفوظ رکھے گی جبکہ تمام ٹورآپریٹرز کو لائسنس بھی جاری کیئے جائیں گے

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان کی جانب سے زائرین مینجمنٹ پالیسی تیار کرلی، حکومت پاکستان نے ایران، عراق اور شام کے ساتھ معاہدوں کے لیئے مسودے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق زیارات مقامات مقدسہ کیلئے ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کے زیارت آپریشن کو چینلائز کرنے کیلئے حکومت پاکستان نےزائرین مینجمنٹ پالیسی کا مسودہ تیارکرکے متعلقہ ممالک کو ارسال کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایران ، عراق اور شام کی حکومتوں کی جانب سے مسودوں کی منظوری کے بعد حکومت پاکستان زائرین مینجمنٹ پالیسی کاباقائدہ اجراء اور اسے نافذالعمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی عسکری صلاحیت حیران کن، اسرائیل حماس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا، روس

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں پاکستانی قونصلیٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے ۔ حکومت پاکستان کی ایران ، عراق اور شام کی حکومتوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چندہفتوں میں ان مسودوں پر دستخط کرکے حکومت پاکستان کو مطلع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: KPKاسمبلی میں فرقہ وارانہ قرارداد آگ بڑھکانے کی دانستہ کوشش ہے، علامہ ساجد نقوی

زائرین مینجمنٹ پالیسی کے اجراء کے بعد پاکستان سے مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئےجانے والوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور بھی زائرین کا کوٹا محفوظ رکھے گی جبکہ تمام ٹورآپریٹرز کو لائسنس بھی جاری کیئے جائیں گے اور ان کیلئےقوائد وضوابط بھی وضع کیئے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد زائرین کو دیار غیر میں ٹور آپریٹرز کی جانب سے کسی بھی قسم کی زیادتی اور بد انتظامی سے محفوظ رکھنا ہے ۔ زائرین ٹور آپریٹرز سے متعلق شکایات درج کروانے کے بھی مجاز ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کے اجراء کو مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button