دنیا

بیلجیئم کی میونسپل کونسل کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے قابض صیہونی ریاست اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیلجیئم کے شہر ایزیل کی میونسپل کونسل نے قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست پر فوری معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ بیلجیئم کی تین گروپوں کی طرف سے دی جانے والی سفارش پر کیاگیا ہے، بیلجیئم کی سوشلسٹ پارٹی، گرین پارٹی، اور ڈیموکریٹک ہیومین پارٹی نے میونسپل کونسل میں قرار داد جمع کرائی ہے جس کےتحت مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر صیہونی ریاستی دہشت گردی، وحشیانہ بمباری اور صیہونی جنگی جرائم کی مذمت کرتےہوئے فلسطین میں مستقل جنگ بندی کو برقرار رکھنے، بے گھر کرنے اور ملک بدر کرنے کی اسرائیلی پالیسیوں کو مسترد کرنے اور فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کی اپیل کی تھی۔

قرارداد میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنے اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندیاں

دوسری جانب شمالی کوریا نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے 4 جون کو جنگوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ پیانگ یانگ غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔

جمعہ کو وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو کسی بھی طرح سے جائز نہیں بنایا جاسکتا۔ یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پوری غزہ کی پٹی ایک بہت بڑی انسانی ذبح گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے اور فضائی حملوں کی وجہ سے اسرائیل نے فلسطینی بچوں کا قتل عام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے غزہ کی پٹی میں 66 فلسطینی بچے شہید ور 560 کے قریب زخمی ہوئے۔ اسرائیل کا بچوں کا ہولناک طریقے سے نشانہ بنانا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل عام انسانیت کے خلاف جرم اور امن کے لیے سنگین چیلنج ہے۔

شمالی کوریا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے۔ مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button