مئی کے دوران اسرائیلی فوج کے القدس میں فلسطینی باشندوں پر 2879 پُرتشدد حملے

05 جون, 2021 09:37

شیعیت نیوز : مئی 2021 کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

یورپی سوسائٹی برائے القدس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی  کے دوران فلسطینیون پر صیہونی فوجیوں کے 2879  حملے ریکارڈ کیے گئے۔

سوسائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

بیت المقدس میں باب العامود، مسجد اقصیٰ کے اطراف، پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام نے الشیخ جراح کالونی اور سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کی بے دخلی کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔

القدس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف یہ وحشیانہ کریک ڈاؤن ایک ایسے وقت میں جاری رہا جب دوسری طرف فلسطین کے علاقے غزہ میں بھی اسرائیلی فوج نے قیامت برپا کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شہر نابلس میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کے ڈائریکٹر جنرل روپر مارڈینی نے کل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا جائزہ لیا اور فلسطینی حکام سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

ریڈ کراس کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ کےدورہ غزہ کا مقصد غزہ میں انسانی صورت حال کا جائزہ لینا اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے حالات معلوم کرنا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مارڈینی کو مقامی فلسطینی حکام نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقعے پر انہوں نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر اور دیا اور یقین دلایا کہ ریڈ کراس متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے غزہ کے بعد غرب اردن اور جنوبی اسرائیلی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پردس مئی سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پربمباری کی جس کے نتیجے میں 280 فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری میں بڑے پیمانے پر شہریوں کےمکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

10:02 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔