مشرق وسطی

کویت فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ، امیر کویت

شیعیت نیوز : امیر کویت شیخ نواف نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطینی جدوجہد کویت کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور جب تک فلسطینی جائز حقوق حاصل نہ کر لیں اور اپنی آزاد ریاست قائم نہ کریں، کویت فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ سرکاری دورے پر کویت پہنچے جہاں انہوں نےکویت کے امیر شیخ نواف احمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی (رہ) کے مزار پر ایک بین الاقوامی سمینار، ملکی و غیر ملکی شخصیات کا خطاب

ملاقات میں فلسطینی وزیر اعظم نے فلسطینی مقاصد کے حصول کے لیےکویت کی لامحدود حمایت اور کوششوں کے ساتھ کویتی عوام کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پروزیراعظم محمد اشتیہ نے امیر کویت کو فلسطینی عوام کے خلاف تازہ ترین سیاسی پیشرفت اور خاص طور پر بیت المقدس میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مسجد وامام بارگاہ باب العلم کراچی ،29 برس بیت گئے، تین شہیدوں کے ورثاء کو تاحال انصاف نا مل سکا

ملاقات میںامیر کویت شیخ نواف احمد الجابر الصباح نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطینی جدوجہد کویت کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور جب تک فلسطینی جائز حقوق حاصل نہ کر لیں اور اپنی آزاد ریاست قائم نہ کریں، کویت فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اس حوالے سے کویت کا اصولی اور پختہ مؤقف واضح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button