اہم ترین خبریںعراق

عراق، روضہ کاظمین کے قریب دھماکہ، تین افراد جاں بحق، چودہ زخمی

شیعیت نیوز : عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے روضہ کاظمین میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کی شب روضہ کاظمین کے قریب واقع ایک رستوران میں ہوا۔

گیس سیلنڈر پھٹ جانے کو دھماکے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے تاہم بعض ذرائع نے دہشت گردی کے خدشے کو بھی مسترد نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہزارہ شیعہ نشانے پر، کابل میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق

بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے اس واقعے میں چودہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ لوگوں کے اژدھام اور رستوان سے نکلنے کی کوشش میں بھگدڑ مچنے کے باعث یہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری اور طلبی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 8 عہدیداروں کےوارنٹ گرفتاری بدعنوانی کےالزامات پرجاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریت، حضرت امام خمینی (رہ) کی سب سے اہم خلاقیت، جدت اور نوآوری

انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق 45 عہدیداروں کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں، گرفتاری و طلبی کے احکامات 3 سابق وزراء، 2 گورنر اور 6 سابق گورنروں کے نام جاری ہوئے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے 3موجودہ، ایک سابق رکن کے خلاف تحقیقات کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدعنوان شخصیات نے 2003 سے 150 ارب ڈالر عراق سے بیرون ممالک منتقل کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button