اہم ترین خبریںایران

رہبر کبیر انقلاب اسلامی 32 ویں کی برسی، پوری دنیا میں خراج عقیدت کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز : ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ایران کے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کی رسومات ادا کی جا رہی ہیں اور جگہ جگہ مجالس اور تعزیتی جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ایران کے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کی رسومات ادا کی جا رہی ہیں اور پوری دنیا کے لوگ عصر حاضر کی عظیم شخصیت اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی بتیسویں برسی کی مناسبت سے مختلف قسم کے پروگرام اور مجالس عزا نیز تعزیتی جلسے منعقد کر رہے ہیں اور آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ایران میں بھی مختلف سطح پر برسی کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ٹیلیویژن سے خطاب کرنے والے ہیں۔

ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا خطاب ایران کے مختلف ٹی وی چینلوں منجملہ ایران پریس سے براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینیؒ کی 32 ویں پر ملک بھرمیں مجالس وسیمینارز کا انعقاد

مجلس خبرگان سے موسوم جید علما اور فقہا کی کونسل نے بھی ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے ایک بیان میں حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے ایران کی ظالم شاہی حکومت کے خلاف غیر معمولی اور تاریخی مجاہدت کا سلسلہ جاری رکھا اور انقلاب کو کامیاب بناکر ایرانی عوام کو ظالم شاہی نظام حکومت سے نجات دلائی اور ایران کی ظالم شاہی حکومت کو جو دنیا کے تمام سامراجی ممالک کی حمایت یافتہ حکومت تھی سرنگوں کیا اور ظالم شاہ کو ایران سے فرار کرنے پر مجبور کیا۔

جس کے بعد ایرانی عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسے انصاف پسندانہ دینی عوامی حاکمیت کو منتخب کیا جو پوری دنیا میں نمونہ عمل قرار پائی۔

مجلس خبرگان رہبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے غیور عوام اور استقامتی محاذ کی تاریخی کامیابیاں امام خمینی کے اعلی و ارفع افکار کا جلوہ ہیں اور یہ جلوے آج بھی فلسطین لبنان یمن عراق اور شام میں استقامتی محاذ کی کامیابیوں کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بھی امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران آج استقامتی محاذ کی قیادت کررہا ہے اور استقامتی محاذ کی کامیابیاں ایران کے افکار اور اس کے ویژن کی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button