اہم ترین خبریںپاکستان

بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینیؒ کی 32 ویں پر ملک بھرمیں مجالس وسیمینارز کا انعقاد

امام خمینیؒ کی بتیسیوں برسی کی مناسبت سے منعقد ہ اجتماعات میں علمائے کرام، خطبا، اسکالرز اور دانشور حضرات نے امام خمینی ؒ کی انقلابی جد وجہد اور دین اسلام کے لئے خدمات اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

شیعیت نیوز:دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ؒ کی بتیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

شیعت نیوز کے ملک بھر سے نمائندوں کی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کی بتیسوں برسی کی مناسبت سے مجالس، سیمینارز، مذاکرہ، آن لائن کانفرنسز سمیت متعدد پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں جن کا سلسلہ آئندہ چند روز تک مسلسل جاری رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ اجتماعات پاکستان کی ملی و سیاسی جماعتوں ، این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے پلیٹ فارم سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ دور میں لڑی جانے والی جنگ غیراعلانیہ، نہ دکھنے والی ہائبرڈ نوعیت کی ہے، جنرل ندیم رضا

امام خمینیؒ کی بتیسیوں برسی کی مناسبت سے منعقد ہ اجتماعات میں علمائے کرام، خطبا، اسکالرز اور دانشور حضرات نے امام خمینی ؒ کی انقلابی جد وجہد اور دین اسلام کے لئے خدمات اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

مقررین نے کہا کہ امام خمینی ؒ نےقرآن کو آئین زندگی بنا کر معاشرے میں نافذ کرنے کا بیڑا اٹھا یا ، انہوں نے مغرب زدہ ایرانی معاشرے میں الہیٰ تعلیمات کے مطابق اصولوں کے اجراء کیلئے عملی جہدوجہد کی، امام خمینیؒ  نے فاشسٹ شاہی نظام حکومت اور ڈھاہی ہزار سالہ شہنشاہیت کے تخت کو زمین بوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی عرب انٹیلی جنس کے ہاتھوں حماس کے مرکزی رہنما جمال الطویل گرفتار

مقررین نےمزید کہاکہ امام خمینی ؒ کا رونما کیا ہوا انقلاب آج تمام مستضعفینِ عالم کیلئےمضبوط پناہ گاہ ہے ۔ عالمِ استعمار کے مقابل امام خمینیؒ کے پرورش کردہ انقلابی جوان ہی ہیں جو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ آج فلسطین ، لبنان ، عراق، شام سمیت پوری دنیا میں مظلوم و محروم عوام اسی انقلاب اسلامی کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں جو امام خمینیؒ کے ہاتھوں انجام پزیرہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button