مقبوضہ فلسطین

غزہ جنگ نے صدی کی ڈیل کو کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیا، معاذ ابوشمالہ

شیعیت نیوز : صنعا میں حماس کے نمائندے معاذ ابوشمالہ نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما اور فلسطینیوں کے ساتھ یمنی عوام کے مکمل یکجہتی کا سراہنا کہا سیف القدس جنگ کو صدی کی ڈیل کے لیے تباہ کن قرار دیا۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حماس کے ایلچی معاذ ابوشمالہ نے یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبد المالک الحوثی کی فلسطینی عوام کے ساتھ روٹی بانٹنے کی درخواست کی پرزور تعریف کرتے ہوئے اسے ایسا دعوت نامہ قرار دیا ہے جس میں سرحدیں ختم ہوجاتی ہیں اور اتحاد پیدا ہو جاتا ہے نیزایک متحدہ اور کامیاب امت کی بنیاد پڑتی ہے ۔

ابو شمالہ نے کہا کہ انصاراللہ کے ساتھ ہمارے تعلقات دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے چلے جارہے ہیں نیزعبد المالک الحوثی نے اپنے الفاظ سے حماس کے دروازے کھول دیئے اور اس کی سرگرمیوں کو آسان بنایا دیا ہے۔

انھوں نے یمن میں فلسطین کے لیے امداد جمع کرنے کے سلسلہ میں پھیلائی جانے والی افواہوں کہ یہ فلسطینی عوام تک نہیں پہنچے گی کہا کہ جو لوگ امدا جمع کر رہے ہیں وہ بہت ایماندار لوگ ہیں اور اسے فلسطین میں مزاحمت تک ضرور پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھین : امام خمینی (رح) کے انقلاب سے خطے کے حالات بدل گئے، شیخ نعیم قاسم

شمالہ نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جنگ نے امت اسلامیہ کو حقیقی دشمن اور حقیقی معرکہ آرائی کا چہرہ دکھا دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی اسلامی امت کے اول درجے کےدشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور یمن کی قومیں صیہونیوں کو گھٹنے ٹکانے کے لیےمزاحمتی تحریکوں کے تابع ہیں اور آخر میں یہی عوام کامیاب ہوں گی ۔

ابو شمالہ نے کہا کہ سیف القدس جنگ کے بعد قدس قریب تر ہوگیا ہے اوراس مقدس مقام کی آزادی ممکن ہوچکی ہےنیز ہمیں یقین ہے کہ ہم بحیثیت فلسطینی اس جنگ میں سب سے آگے ہوں گے۔

انھوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل بنیادی طور پر غلط تھی، انہوں نے کہاکہ سیف القدس جنگ نے اس ڈیل کو کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button