اہم ترین خبریںایران

استقامتی محاذ کے علمبردار آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں، جنرل محمد باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای آج دنیا میں استقامی محاذ کے علمبردار ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کی خدمات کو سراہا ہے۔

وزارت دفاع کے شعبہ توانائی کے ماہرین کی تیار کردہ سپر ہیوی بیٹریوں کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے توانائی کے میدان میں پیچیدہ اور مشکل ترین ٹیکنالوجیوں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران دفاعی صنعتوں کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فلسطینی عوام اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گی۔

جنرل محمد باقری نے کہا کہ فلسطین کے عوام آج پتھروں کے بجائے گولوں اور راکٹوں سے کام لے رہے ہیں اور صیہونی دشمن کو عسکری میدان میں ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی (رہ) یکجہتی اور اتحاد کے بانی تھے، کلیمین رہنما

دوسری جانب ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ گو کہ جغرافیائی لحاظ سے یمن فلسطین سے بہت دور واقع ہے تاہم عقیدے اور ہدف کے اعتبار سے وہ دونوں ایک ہی ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یمنی قوم کی عملی یکجہتی، فلسطینی امنگوں کے ساتھ ان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے یمنی رہبر انقلاب کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام وسائل کو فلسطینی قوم کے ساتھ تقسیم کرنے پر مبنی سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کا بیان ایثار و قربانی کا عظیم نمونہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فلسطین تنہاء نہیں، بالکل ویسے ہی جیسے يمن تنہاء نہیں۔

کمانڈر سپاہ پاسداران نے تاکید کی کہ گو کہ جغرافیائی لحاظ سے یمن فلسطین سے بہت دور واقع ہے تاہم اسلامی عقیدے اور آخری ہدف کے اعتبار سے وہ دونوں ’’دو قالب یک جان‘‘ کے مانند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے لئے دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کا سڑکوں پر آ جانا، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ان کی وحدت اور انتہائی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button