اہم ترین خبریںعراق

عراق، اسرائیل کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کی موجودگی کا انکشاف

شیعیت نیوز : عراق کی عوامی تحریک عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل نے اس ملک میں اسرائیل کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں موساد کے جاسوس تعینات ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کیلئے اس ملک کے قانون اور پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عراق کی حکومت اور سیاسی جماعتیں اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کو نکال دیں تو استقامتی محاذ ہتھیار ڈال دے گا۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ موساد الکتائب اور سرایا السلام کی اہم شخصیات کو قتل کر کے انھیں آپس میں لڑانےکی سازش کر رہا ہے اور اس سے قبل بھی اسرائیل مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے اس ملک میں سرگرم تھا۔

واضح رہے کہ شمالی عراق کے علاقے اربیل میں چند ہفتے قبل بدنام زمانہ صیہونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے جس مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ علاقے میں صیہونی حکومت کا ایک اہم ترین جاسوسی کا اڈا تھا اور ایران کے خلاف بیشتر سرگرمیاں موساد کے اسی مرکز سے انجام پاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، داعشی دہشتگرد اور جہادالنکاح کیلئے آنے والی خواتین گرفتار

دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورس نے دارالحکومت بغداد کے شمالی سیکٹر پر دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بنادی ہے۔

عراقی فوجی کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی عناصر دہشت گردی کی نیت سے دارالحکومت کے شمالی علاقے طارمیہ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکورٹی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس سے پہلے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے بتایا ہے کہ داعش کے عناصر نے طارمیہ کے علاقے میں اس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button