دنیا

امریکہ کو ناخوشگوار سگنل دینے کے لئے روس کے اشارے

شیعیت نیوز : ماسکو آنے والے دنوں میں واشنگٹن کو ترتیب وار ناخوشگوار سگنل دینے والا ہے۔

روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ ماسکو آنے والے دنوں میں واشنگٹن کو ترتیب وار ناخوشگوار سگنل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ امریکہ آئندہ ماہ ہونے والے مجوزہ دو طرفہ اجلاس میں تمام تر امور پر تبادلہ خیال کے لیے تیار نہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اْس بیان کے بعد کہی گئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جون میں ہونے والی دو طرفہ بات چیت میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر انسانی حقوق کے احترام کے لیے زور دیں گے۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگْوف نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک رواں سال کے اواخر میں اپنی مغربی سرحدوں پر 20 نئے فوجی دفاعی یونٹ تعینات کر دے گا۔ روسی وزیر دفاع شوئیگْوف کے بقول یہ فوجی تعیناتی مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے اقدامات کا جواب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور شام کے درمیان تعاون میں فروغ کے لئے بیجنگ کا بھرپور عزم کا اظہار

دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو سوئفٹ سے باہر نکالے جانے کے لئے تیار ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں پرتگال کے وزیر خارجہ آگوستو سانتوس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت روس اور اس کے متعلقہ ادارے، سوئفٹ سے روس کے ممکنہ اخراج کے نتائج کا مقابلہ کرنے کا طریقہ کار تیار کر رہے ہیں ۔

روس کا یہ بیان مغربی ممالک کی اُس حالیہ دھمکی کے بعد سامنے آیا جس میں سوئفٹ سے روس کو باہر نکالے جانے کی بات کی گئی ہے۔

سرگئی لاورف نے کہا کہ مغربی ممالک قابل اعتماد حلیف نہیں ہیں اور ممکن ہے وہ بعض اوقات بلاسبب غیرقانونی اقدامات کریں۔ سوئفٹ مالی لین دین کا ایک عالمی نظام ہے جو بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ایک دوسرے سے متصل کرتا ہے تاکہ ان کے درمیان محفوظ طریقے سےمالی لین دین انجام پاسکے۔

امریکہ اور یورپ ، حالیہ مہینوں میں روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے اسے کئی بار سوئفٹ سسٹم سے باہر نکالنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ چین، روس اور ہندوستان نے دنیا کیابھرتی ہوئی نئی اقتصادی طاقت کی حیثیت سےسوئفٹ کا متبادل نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق شوئیگْوف نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ اپنے مغربی ممالک کے اقدامات کے نتیجے میں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button