مشرق وسطی

قطری عہدیدار لؤلؤ الخاطر کا بڑا بیان، اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے

شیعیت نیوز : قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤ الخاطر نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے جو بچوں اور بے گناہوں کو قتل کرتی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤ الخاطر نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہوا ہے وہ ایسی فوج کی غیر مساوی جنگ تھی جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے غزہ کے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جو شہید ہوئے ہيں، فلسطینی ہیں اور حماس کے رکن بھی نہيں تھے۔

انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئی ایک امریکی کارکن کی تصاویر بھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف فلسطینیوں کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا ہے، کیا آپ کو امریکی کارکن رشل کیوری یاد ہيں جنہیں اسرائیلی فوجیوں کو 2003 میں ہلاک کر دیا تھا؟ وہ صحافیوں کا قتل عام کرتے ہیں تاکہ ان کی آواز کچل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو تباہ کردیا

دوسری جانب قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ الشیخ حمد بن جاسم نے ایک ٹویٹ میں  قضیہ  فلسطین کی بین الاقوامی پذیرائی  کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔

ٹویٹر پر یکے بعد دیگر متعدد ٹویٹس میں قضیہ فلسطین کی عالمی سطح پر پذیرائی کے کئی اسباب ہیں ۔ ان میں ایک بڑا سبب اندرون فلسطین کے عرب باشندوں کی اور دوسرے علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کی ثابت قدمی ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک موجود فلسطینی برادری اور عرب شہریوں نے بھی اسرائیل کے زیر تسلط فلسطینیوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کیا ہے۔

الشیخ بن جاسم نے کہا کہ کسی ایک طبقے کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔

سابق قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ میں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ  فلسطینی قوم کے ساتھ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق برتاؤ نہیں کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ میں بھی فلسطینیوں کے بارے میں صورت حال بدل رہی ہے۔ امریکہ کی یہودی لابی کو امریکی قوم کی طرف سے اب وہ حمایت حاصل نہیں جو ماضی میں رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button