ایک اورجبری لاپتہ شیعہ عزادار،سابق مرکزی رہنما آئی ایس او نوازش عباس بازیاب ہوگئے
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ سے چند ہفتے قبل جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے نوازش عباس کو بازیاب کردیا گیا، انہیں 7 مئی 2021 کو ان کے گھر واقعے واہ کینٹ راولپنڈی سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی جدوجد کی بدولت ایک اور لاپتہ شیعہ عزادار بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، واہ کینٹ راولپنڈی کے رہائشی نوازش عباس کذشتہ روز باخیر وعافیت اپنے اہل خانہ سے مل لیئے ، اہل خانہ کی خوشی دیدنی، بارگاہ خدا میں سجدہ شکر ۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ سے چند ہفتے قبل جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے نوازش عباس کو بازیاب کردیا گیا، انہیں 7 مئی 2021 کو ان کے گھر واقعے واہ کینٹ راولپنڈی سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نالائق و نا اہل بزدار حکومت شیعیان حیدرکرارؑ کے تحفظ میں ناکام،سپاہ صحابہ کے حملے میں 2 روز میں 3 شیعہ نمازی شہید
واضح رہے کہ نوازش عباس زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب اس وقت بھی درجنوں شیعہ عزادار قانون شکن اداروں کی غیر قانونی قید میں موجود ہیں جن کے اہل خانہ ان کی یاد میں روز جی اور روز مر رہے ہیں، ریاست پاکستان کو چاہیئے کہ وہ ان بےکس ولاچار اہل خانہ کی حالت زار پر رحم کھائیں اور ان کے پیاروں کو عدالتوں میں پیش کریں۔