اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل سندھ کی صدارت کی دوڑکا آغاز، تین مضبوط امیدوار مدمقابل ،منشور کا اعلان

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کےآئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی صدر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے امیدواروں کے درمیان دوڑ کا آغاز ہوگیاہے، ایک نشست پر تین مضبوط امیدوار مدمقابل آگئے ہیں۔ تینوں امیدواروں کی جانب سے انتخابی منشور کا بھی اعلان کردیا گیا۔ علامہ ناظرعباس تقوی کے منصب صدارت کے اختتام پر آئندہ تین سال کیلئےصوبائی صدر کا انتخاب عمل لایا جائے گا۔ علامہ اسداقبال زیدی ، علامہ کرم علی حیدری اور علامہ محمد علی جروار فیورٹ قرار۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کےآئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی صدر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایس یو سی صوبہ سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس 6 جون 2021 کو سکرنڈ ضلع نواب شاہ میں منعقد ہوگا جس میں اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے صوبائی صدر کا انتخا ب عمل میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی بربریت پر جنرل راحیل شریف کی 40 ممالک کی افواج تماشائی بنی ہوئی ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

واضح رہے کہ شیعہ علماءکونسل صوبہ کی کرسی صدارت کیلئے تین مضبوط امیداروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ جن میں سابق صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید اسداقبال زیدی، سابق صوبائی نائب صدر علامہ محمد علی جروار اور علامہ کرم علی حیدری المشہدی شامل ہیں۔

تینوں امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی رابطہ مہم کا باقائدہ آغاز کردیا ہے اور اپنے اپنے منشور پر پیش کردیئےہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایس یو سی سندھ صدارت کا تاج کس کے سر سجتاہے، واضح رہے کہ شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے موجودہ صدرعلامہ سید ناظرعباس تقوی کی مدت صدارت اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے بعض ذرائع کے مطابق علامہ ناظر عباس تقوی کو مرکزی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ صوبائی صدر منتخب ہونے کی توقع نہیں کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button