مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں منگل کو دسیوں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 91 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں منگل کو یہودی آباد کاروں، اور صیہونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر91  یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں شہید فلسطینی سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کے جسد خاکی گذشتہ روز شہری دفاع اور ریسکیو ٹیموں کو ملبے کی صفائی کے دوران ملے ہیں، انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاروں فلسطینی مزاحمتی کارکن ہیں۔ انہیں مشرقی غزہ میں ایک سرنگ پر بمباری کےدوران شہید کیا گیا تھا۔ گذشتہ جمعہ سے ان کی تلاش کا عمل جاری تھا۔

خیال رہے کہ ریسکیو ٹیموں کو گذشتہ چند روز کے امدادی آپریشن میں 10 فلسطینی شہدا کی لاشیں ملیں ہیں۔

ایک فلسطینی شہری گذشتہ سوموار کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق 23 سالہ اسامہ اشرف ابو ریدہ کی لاش ایک مکان کے ملبے سے ملی۔ اس کا تعلق خان یونس شہر کے نواحی علاقے خزاعہ سے ہے۔

خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر ہونےوالی بمباری کے نتیجے میں 254 فلسطینی شہید اور 1700 زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button