دنیا

غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جائے، سلامتی کونسل

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے اختتام اور جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے فلسطینی شہریوں کے لیے فوری امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ روک دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق 90 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، غزہ میں قائم صحت کے نظام کو زبردست نقصان پہنچا، اسرائیل نے غزہ میں قائم صنعتی زون کو بھی تباہ کر دیا۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں غزہ کو 322 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی 33 ابلاغی اداروں پر بمباری، 170 صحافی زخمی، 27 فلسطینی طلباء شہید

دوسری جانب قوام متحدہ نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی ٹپی کے عوام کے لیے 22 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری برائے انسانی امورمارک لوکوک نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے مرکزی فنڈز سے 45 لاکھ ڈالر کی امداد مختص کی گئی ہے جب کہ 18 ملین ریال کی رقم فلسطینی اراضی میں انسانی بہبود کے شعبوں پر صرف کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 21 مئی کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی دھڑوں‌ کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔ جنگ بندی سئے قبل اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 242 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہدا میں65 بچے،38خواتین شامل ہیں جب کہ 1900 زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں‌اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 77 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 58 سکول تباہ ہوئے۔ اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کے ایک ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button