آئی ایس او کا 49 واں یوم تاسیس ، مرکزی سیکریٹریٹ میں پروقار تقریب، علماءوسابقین کی شرکت

24 مئی, 2021 11:58

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 49ویں یوم تاسیس کی خصوصی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس لاہور میں ہوئی، جس میں تنظیم کے کارکنان، سابق عہدیداران اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں محفل مذاکرہ کا انعقاد ہوا، جس میں سابق مرکزی عہدیدران نے سوالات کے جواب دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کےدرمیان انتخابی اتحاد کی کوششیں تیز

تقریب میں آئی ایس او کے بانی رہنماء علی رضا نقوی، رکن مرکزی نظارت علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ جواد موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سابق مرکزی صدر غلام شبیر سبزواری، علامہ مہدی کاظمی، سابق مرکزی عہدیدار انجم رضا ترمذی، سابق ڈویژنل صدر لاہور نذیر بھٹی، رائے ناصر عباس، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند دانش نقوی، کرنل (ر) عارف نقوی، ڈاکٹر علی عباس نقوی اور علامہ اسد نقوی نے شرکت کی اور محفل مذاکرہ سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ سبطین سبزواری نے داعشی پرقع پوش مولوی عبدالعزیز کو آڑےہاتھوں لےلیا

تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر تنظیمی پوسٹرز اور تصویروں کی نمائش بھی گئی تھی۔

7:14 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔