اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او پاکستان کا 49 واں یوم تاسیس 22 مئی کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یوم تاسیس آئی ایس او پاکستان، شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے، یہ دن شہداء کے لہو اور سابقین آئی ایس او کی بےلوث خدمات و محنت کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس او پاکستان کا 49واں یوم تاسیس 22 مئی کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم تاسیس آئی ایس او پاکستان، شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے، یہ دن شہداء کے لہو اور سابقین آئی ایس او کی بےلوث خدمات و محنت کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔

کراچی، لاہور، لاڑکانہ، پشاور اور گلگت سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں آئی ایس او پاکستان کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، لاہور میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تجدید عہد سیمینار مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گزشتہ ۵ دہائیوں سے پاکستان میں نوجوانوں کے دینی اخلاقی اور الٰہی تربیت کا محور ہے، علامہ احمد اقبال

سیمینار سے سابق ڈویژنل صدور اور مرکزی نمائندگان بھی خطاب اور تجدید عہد کریں گے کہ آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔

یوم تاسیس کی تقریبات میں شہداء امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے۔ تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button