اہم ترین خبریںعراق

عراقی فوج کے ہاتھوں داعش کے 2 سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

شیعیت نیوز: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی الرسول نے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر داعش کے دو سرکردہ دہشت گردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ القدس نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصیٰ ہماری اور القدس سرخ لکیر ہے، اسماعیل ھنیہ

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

دوسری جانب عراقی کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی فتح کو ایک بت توڑنے کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ نسل پرست دہشت گرد صیہونیوں کا بت ٹوٹ گیا ہے اور یہ سب کے لئے سبق آموز ہونا چاہئے۔

عراق میں صدر دھڑے کے رہنما مقتدا الصدر نے 12 روزہ غزہ جنگ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر پیغام میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کو صیہونیوں پر فتح پانے کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ۱۲ روزہ مقاومت میں شاندار کامیابی پر ملت فلسطین اور امت مسلمہ کے نام تہنیتی پیغام

انہوں نے اپنے مؤقف کی ابتدا قرآن مجید کے سورۂ روم کی پانچویں آیت سے کرتے ہوئے لکھا کہ خدا جسے چاہتا ہے اس کی مدد کرتا ہے ،وہ یکتا اور مہربان ہے۔

اس کے بعد انھوں نے ایک دعا کے ایک حصہ کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی فتح پر خدا کا شکر ادا کیا اور لکھاکہ خدا کا شکر ہے جو اپنے بندے کی مدد کرتا ہے اور اپنی فوج کی عزت کرتا ہے اور تنہا مخالف لشکروں کو کچل دیتا ہے۔

مقتدیٰ الصدر نے اس بات پر زور دیاکہ ہمارا تقدس ہماری عزت ہے، میں دشمن پر اس فتح کے لئے یروشلم اور غزہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دشمن نے آپ کے اعتماد اور ہمت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیےجبکہ یہ فتح صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں سمیت سب کے لئے سبق آموز ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا صیہونیوں کابت کو ٹوٹ گیا، ایک شیطانی اور دہشت گرد ریاست کا مورچا اور نسل پرست دہشت گرد صیہونیوں کی ہوا نکل گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button