گلگت، بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اسلامی تحریک پاکستان کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کا اہم اجلاس
شیعیت نیوز: مملی یکجہتی کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام اسلامی تحریک پاکستان گلگت کی میزبانی میں “اتحاد امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد گلگت کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں شیعہ سنی اسماعیلی مسالک کے مقامی رہنماؤں نے شرکت کی ۔مقررین نے خطابات میں اتحاد امت مسلمہ پر زور دیا اور اس سلسلے میں مزید بہتری لانے کا عزم کیا ۔مقررین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ۱۲ روزہ مقاومت میں شاندار کامیابی پر ملت فلسطین اور امت مسلمہ کے نام تہنیتی پیغام
کانفرنس کی میزبانی کرنے والی اسلامی تحریک پاکستان کے اتحاد امت مسلمہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام سنایا گیا۔اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان میں ہمیشہ اتحاد امت مسلمہ کے لئے موثر کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں کلیدی کردادر ادا کرتی رہیگی کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی،مجلس وحدت مسلمین سمیت اسماعیلی مسلک کے رہنما بھی شریک تھے ۔
شرکاء میں مولانا نیر حسین،مولانا شرافت ولایتی، غلام عباس ، مشتاق ایڈوکیٹ،ڈاکٹر عبد العزیز، شاید کریم،غلام رضا،عنایت اللہ میر،تنویر حیدری،شیخ علی اصغر ، سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔







