اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں فلسطینی خاتون کو ذبح کردیا

شیعیت نیوز: گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ’’کریات اربع‘‘ کالونی کے قریب ایک فلسطینی خاتون کو بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے آلہ قتل اس کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی خاتون کو نامعلوم یہودی شرپسندوں نے اغوا کے بعد بے دردی کےساتھ ذبح کردیا۔

کریات اربع کےقریب یہودی آباد کاروں نے مقتولہ خاتون کی لاش چھوڑی اور ساتھ ہی آلہ قتل بھی ادھر ہی چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اپنی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، غزہ میں جشن

عینی شاہدین نے کہا کہ یہودی آباد کاروں نے پہلے فلسطینی خاتون پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد اسے پکڑ کرنامعلوم مقام پرلے گئے جہاں اسے شہید کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 13 اپریل سے غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے۔ یہودی آباد اور اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر آئے روز وحشیانہ حملے ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 19 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج نے 50 کارخانوں کو تباہ کیا، ایک لاکھ 7 ہزار فلسطینی بے گھر

حراست میں لیے جانے والوں میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما، کارکن اور سابق اسیر بھی شامل ہیں۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور حماس رہنما نایف الرجوب کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران الخلیل سے حماس رہنما احمد عواد، سابق اسیر مہند طبنجہ، یزن جبر، نابلس سے جعفر مروان، قبلان سے عبدالرحمان قدورہ،زواتا سے سابق اسیر علا حمیدان، الخلیل سے سابق اسیر یوسف قزاز،یطا سے فادی العمور، محمد العمور، محمد حریزات اور نورالدین شلالدہ کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button