مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج نے 50 کارخانوں کو تباہ کیا، ایک لاکھ 7 ہزار فلسطینی بے گھر

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں دو کارخانے تباہ ہوگئے اور کارخانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی پٹی پر دو کارخانوں پر وحشیانہ بمباری کی۔ ان میں ایک فرنیچر سازی کا کارخانہ شامل ہے جب کہ دوسری میں کراکری کا سامان تیار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ 10 روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 50 کارخانوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اپنی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، غزہ میں جشن

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 10  روز میں 46 سرکاری اسکول مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔

وزارت تعلیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں اسکولوں کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے بعض اسکول متاثر ہوئے ہیں کے شیشے اور کھڑکیاں‌ٹوٹ گئیں۔بعض کی دیواریں گر گئیں اور ان میں موجود فرنیچر کو لیبارٹریوں میں موجود مشینری اور دیگر آلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ ناکہ بندی اور محاصرے کے باعث  پہلے ہی اسکولوں کی تعداد کافی کم ہے۔ اسرائیلی ریاست نے غزہ کی پٹی کو تعمیراتی سامان کی سپلائی بھی روک رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحر تا نہر آزادی کے منصوبے کی کامیابی نزدیک ہے، حزب‌ الله کا تہنیتی پیغام

فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونےوالے ایک لاکھ 7 ہزار فلسطینیوں میں سے 44 ہزار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ کے قائم مردہ عارضی پناہ گزین مراکز میں قیام پذیر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 322 ملین ڈالر کانقصان ہوا ہے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 1335 رہائشی عمارتیں مکمل طورپر تباہ ہوئی ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں 13 ہزار گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری میں 184 ٹاور مسمار کیے ہیں جب کہ ابلاغی اداروں کے 33 مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 92 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button