اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی اپنی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، غزہ میں جشن

شیعیت نیوز: حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کے بعد حماس نے جیت کا اعلان کر دیا، غزہ میں جیت کا جشن منایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہوئے فلسطینی اپنے گھروں سے نکل آئے اور انھوں نے اپنی جیت کا جشن منایا۔

اسرائیل سے جنگ کی جیت اور فلسطین مین اسرائیلی جارحیت کے سبب ہونے والے نقصانات پر فلسطینیوں کے ملے جلے جذبات دیکھنے میں آئے۔

القسام کے ایک کمانڈر ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مصر کے کہنے پر جنگ بندی کا مثبت جواب دیا ہے اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو دشمن کو پہلے سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فتح یاب ہے،غاصب اسرائیل مقاومت اسلامی کے آگے ڈھیر، جنگ بندی کا اعلان کردیا

11 دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی، اسرائیلی حملوں میں 232 فلسطینی شہید ، 1900 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی دباؤ پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق جبگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہو گیا ہے اور اب تک اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔ پاکستان نے بھی اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کامیابی اور ملت فلسطین کی اپنے وطن واپسی تک استقامت اور جہاد بدستورجاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل کامیابی اور ملت فلسطین کی اپنے وطن واپسی تک استقامت و پایداری اور جہاد کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استقامتی محاذ ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحاد و یکجہتی سے دشمن کے خوف و وحشت کو ختم کیا اور ملت فلسطین نے اپنے اتحاد سے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فتح و کامرانی حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button