اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام حماس کے سربراہ کا ایک اور خط

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام ایک اور خط ارسال کرکے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے مطلع کرتے ہوئے صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لئے عرب و اسلامی ملکوں نیز بین الاقوامی برادری سے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے تازہ خط میں لکھا ہے ہماری قوم نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حماس بھی ان وحشیانہ حملوں کا جواب دینا اپنا فرض سمجھتی ہے اوراسی لئے ہم نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آپ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فتح یاب ہے،غاصب اسرائیل مقاومت اسلامی کے آگے ڈھیر، جنگ بندی کا اعلان کردیا

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کے مقابلے میں علاقے اور دنیا کے تمام عرب اور اسلامی ملکوں کے فوری ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

رہبر انقلاب اسلامی کے نام حماس کے سربراہ کے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مجرم حکام کا فلسطینی عوام و مقدس مقامات کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر اصرار؛ غزہ کے مزاحمتی محاذ کے فیصلہ کن جواب کا متقاضی تھا۔

اسماعیل ہینہ نے لکھا ہے کہ ہم تمام عرب اور اسلامی ممالک سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری شرطوں کے پیش نظر جن میں حملوں کو فوری طور پر بند کرنا اور مسجد الاقصی پر جارحیت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کو جبری طور پران کے گھروں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ بند کرنا شامل ہے، جنگ بند کرانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : جعفریہ الائنس پاکستان کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسماعیل ہنیہ نے لکھا کہ مجرم صیہونی دشمن آج نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ممنوع قرار دیئے گئے مہلک ترین ہتھیاروں کے دن رات استعمال کے ذریعے غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ وہ قدس شریف، مغربی کنارے اور 1948ء کی مقبوضہ سرزمینوں میں احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر بھی انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button