اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین فتح یاب ہے،غاصب اسرائیل مقاومت اسلامی کے آگے ڈھیر، جنگ بندی کا اعلان کردیا

جنگ بندی کے وقت میں چند منٹ باقی رہ جانے کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بدترین بمباری جاری،القسام بریگیڈ کے جوابی وار بھی جاری ۔

شیعیت نیوز : فلسطینی اسلامی مقاومت کے ہاتھوں بدترین ذلت اٹھانے کے بعدغاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے مصر کو ثالث بناکر سیز فائر کا اعلان کردیا ہے ۔ غزہ اور اسرائیل کے درمیان 11 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا جس کا آغاز 21 مئی جمعہ کی صبح سے پہلے رات 2 بجے سے ہوگا۔جنگ بندی کے وقت میں چند منٹ باقی رہ جانے کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بدترین بمباری جاری،القسام بریگیڈ کے جوابی وار بھی جاری ۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمت نصرت الہیٰ کے سبب سے بڑی عظیم کامیابی سےہمکنار ہوگئی ہے، جدید ترین اسلحے اور ٹیکنالوجی کے باوجوداسرائیل نے حماس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ اسرائیل کی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان مقاومت کی طاقت کے سامنے اسکی شکست اور بے بسی کاواضح اعلان ہے ۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں بدترین ذلت اٹھانے کے بعد اسرائیل نے مصر کو ثالث بناکر سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی مقاومت نے سیز فائر معاہدے کو صہیونی دشمن کی جانب سے توڑے جانے تک اس معاہدے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔سیز فائر کا آغاز القدس شریف کے وقت کے مطابق جمعہ صبح 2 بجے ہوگا۔ (پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجےصبح )۔

سیز فائر میں ایک گھنٹہ سے کم باقی رہ گیا ہے، اس کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومت بھی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں کو بھرپور نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفریہ الائنس پاکستان کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

دوسری جانب جنگ بندی پر حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس لڑائی میں ، ہم بیت المقدس کے دفاع میں ایک عظیم قوم کے نمائندے کی حیثیت سے وقار ، عزم اور عزم کے ساتھ لڑے ھیں۔ہم دشمن ، اس کے نازک وجود اور اس کی فوج کو نیچا دکھانے میں کامیاب ہوگئے۔خدا کی مدد سے ، ہم دشمن اور ان کی فوج کو ذلیل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، جن کے رہنما کو بچوں کے قتل اور گھروں کو تباہ کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہمارے وسیع پیمانے پر میزائل حملوں نے پورے مقبوضہ فلسطین کو شمال سے جنوب تک کور کیا۔ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ہم نے ایک آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں حیفا سے رامون تک تمام فلسطین کا احاطہ کیا جائے گا ، لیکن ہم جنگ بندی کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی تمام حرکات کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہمارا ہاتھ محرک پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button