مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت غزہ میں انٹرنیٹ سروسز کو نشانہ بنا رہی ہے، المرصد

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی گروپ ’یورو مڈل ایسٹ آبزر ویٹری‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میںٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروسز کو بمباری کا نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

انسانی حقوق آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی فوج گذشتہ 10 روز سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اور تباہ کن حملے کررہی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں‌ کے مراکز اور ان کے بچھائے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی سینیٔر صحافی شہید

فلسطینی خبر رساں ادارے ’صفا‘ کے مطابق جنیوا میں قائم انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ اور تباہ کن بمباری سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر  ہوئی ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ٹاورز ، دفاتر اور ان کی بچھائی گئی فائبر کیبل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ 10 روز سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی وزیر خارجہ کی تنقید پر داعش کو پروان چڑھانے والے ممالک نے اپنا کام کردیا

دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عرب کمیونٹی کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے عرابہ شہر سے 3 شہریوں کو حراست میں لیا جن کی شناخت  ظاہر نہیں کی گئی۔ ابو اسنان سے 5، طمرہ سے 4، باقہ سے 2، دیر حنا سے 5، عین السھلہ سے2، کفر یاسیف سے 2،الجدیدہ سے دو، عکام الناصرہ  سے اکتیس اورجنوبی فلسطین سے 31 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button