اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنگ بندی کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا، حماس کا اعلان

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی سمجھوتہ طے پایا ہے۔

رشا ٹوڈے کی بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے بہت رابطے کئے جا رہے ہیں اور کوششیں ہو رہی ہیں تاہم فلسطینی قوم کی اپنی کچھ شرطیں اور مطالبات ہیں جن کے پورا ہونے تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، خالد مشعل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بھی جنگ بندی کے بارے میں صیہونی ذرائع کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اور سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم نہیں ہو گا غاصب صیہونی بھی، امن و سکون کا احساس نہیں کر پائیں گے۔

انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایسے ہی کوئی جنگ بندی نہیں ہو سکتی اور اس سلسلے میں فلسطینی قوم کی کچھ شرطیں ہیں جنھیں پورا کرنا ہوگا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا کہ جب تک فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم نہیں ہوگا غاصب صیہونی خود بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کا دسواں روز ایسی حالت میں گذر رہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے مگر فلسطین کی تحریک مزاحمت غیر مشروط جنگ بندی پر تیار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button