ایران

فلسطین کی حمایت اسلامی ملکوں کی ذمہ داری ہے، صدر حسن روحانی

شیعیت نیوز: صدر حسن روحانی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے کردار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ، فلسطینی قوم کا دفاع تمام اسلامی ملکوں کی ذمہ داری ہے ۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ، اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کو صیہونی جارحیت اور ظلم سے بچانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حتمی فتح فلسطینیوں کو نصیب ہوکے رہے گی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کی تیرہویں صدارتی انتخابات کا 18 جون کو انعقاد کیا جائے گا اور دنیا کی نگاہ ایرانی انتخابات پر مرکوز ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ملک کے صدارتی انتخابات بین الاقوامی اور عالمی لحاظ سے توجہ کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا قابل فخر سرمایہ ہیں اور ایران کی جمہوریت عوام کی رائے پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے عوام کے لئے ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی امداد

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کورونا میں مختلف شعبوں میں اقتصادی شعبے میں ملک کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں تیل کی برآمدات کے شعبے میں پیٹروکیمیکلز مصنوعات اور اسٹیل کی برآمدات نے ہم کو بہت مدد کی ہے اور ہماری نان آئل مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی شرح بالترتیب 40 ارب اور 42 ارب ڈالر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نہیں سوچتے تھے کہ پابندیاں کے باوجود ایران پٹرول کی برآمدات کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پٹرول کے درآمد کنندہ تھے جبکہ فی الحال پابندیوں کے باوجود ہم پٹرول ، بجلی اور گیس کے برآمد کنندہ ہیں۔

روحانی نے ویانا میں جوہری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ویانا مذاکرات کا خاتمہ ایرانی قوم کی فتح ہے اور آج بھی ہم نے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button