اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان اور ایران کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

اسد قیصر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیائے اسلام اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار حاصل ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دنیائے اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کے حل میں ایران کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی ریاست کیخلاف جنگ میں اتحاد پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "اسد قیصر” اور "محمد باقر قالیباف” نے آج بروز منگل کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، فلسطین اور غزہ پٹی کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاکستانی اسپیکر نے غزہ میں صہیونی ریاست کے حملوں کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت اور ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم سے نمٹنے پر عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے ایرانی اسپیکر کو پاکستان قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور مسجد اقصی پر اسرائیلی بربریت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ پٹی کیخلاف جارحیت اور فلسطینی عوام کے قتل پر بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں میں مزید دو اسرائیلی فوجی واصل جہنم

اسد قیصر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیائے اسلام اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار حاصل ہے۔

انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے درپیش چیلنجز کے حل پر مشترکہ اور موثر حکمت عملی اپنائیں۔

پاکستانی اسپیکر نے اپنے ایرانی ہم منصب کو اسلام آباد میں ایکو اقتصادی تعاون تنظیم کے پارلیمانی سربراہوں کے اگلے اجلاس میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

دراین اثنا محمد باقر قالیباف نے فلسطینی مسئلے کے حل پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زوردیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دنیائے اسلام کے درپیش مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button