اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

کبھی بھی القدس کو صیہونیوں کے حوالے نہیں کریں گے، عطااللہ حنا

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں میسیحیوں کے مذہبی پیشوا آرچ بشپ عطااللہ حنا نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری بے دخلی اور صیہونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے بہادر، صیہونی بربریت کے خلاف مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ القدس کے محافظ کبھی بھی اس مقدس مقام کو صیہونیوں کے حوالے نہیں کریں گے اور کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔

عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم 1947 سے آج تک صیہونی ریاست کے مظالم کا سامنا کررہی ہے، صیہونی ریاست فلسطینیوں کی املاک کو ضبط کررہی ہے، انھیں ان کو ان ہی کے گھروں سے جبری بے دخل کیا جارہا ہے اور انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت سالوں قید کیا جارہا ہے، فلسطینی اپنی سرزمین سے بے دخل کردیئے گئے ہیں جس کے بعد شام لبنان اور دیگر ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو ارض مقدس پر واپسی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا اور فلسطینی کسی بھی ایسے تجویز اورمنصوبے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو انھیں ارض فلسطین پر واپس آباد ہونے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کےنہتے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم کیخلاف پاکستان کےمسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنما ہم آواز ہوگئے

دوسری جانب اسرائیل کے جنگی جنون اور دہشت گردی طرز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت 15 فیصد رہ گئی ہے۔ روزانہ 85 فیصد پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود حالیہ دنوں میں تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روزانہ 100 سے زائد پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں مگر تل ابیب پر راکٹ بازی اور اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی ٹریفک اسرائیل کا رخ نہیں کر رہا۔

ذرائع کے مطابق صرف اسرائیل کی سرکاری اور نجی ائیرلائنز ائیرپورٹ آپریشن بحال رکھے ہوئے ہیں جسے حملوں کے دوران بند بھی کیا جاتا ہے۔ ائیرپورٹ سے روزانہ 70 سے 90 کے درمیان فلائٹس منسوخ ہو رہی ہیں۔ ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق 17 مئی کو اسرائیل کے اس مرکزی ائیر پورٹ سے 89 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ ہوئی۔ اسرائیل آنے والی 47 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق بن گورین ائیرپورٹ سے روانگی کے شیڈول کی 42 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف 9 پروازوں نے لینڈ کیا جبکہ 10 جہاز روانہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button