اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطین میں جوانوں بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد اب تک شہید ہوچکی لیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شیعہ علماءکونسل

مولانا طارق مشہدی اور دیگر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں علامہ کامران حیدر عابدی، مولانا رجب علی بنگش، حسنین مہدی، مولانا آصف قمی، مولانا مردان علی شاہ، مولانا ملک بشیر حسین کربلائی، مولانا طارق مشہدی اور دیگر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت، احتجاج کا دائرہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا

اپنے خطاب میں علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ جوانوں بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد اب تک شہید ہوچکی لیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مظالم کی ایک حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک، انسانی حقوق کی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button