فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں مدد کے لئے پکار رہی ہیں، مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ بیانات اور ٹوئیٹ سے آگے نکلیں، علامہ رضی جعفرنقوی

17 مئی, 2021 10:59

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اُڑہا ہے لیکن دنیا بھرکے تمام مسلمان فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، موجودہ دور امت مسلمہ کی بیداری کا ہے مگر افسوس اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کیلئے کوئی عملی کردار نظر نہیں آ رہا، یہ کاغذی تنظیم ثابت ہوئی ہیں جنہوں نے صرف بیان بازی کی ہے، عملی اقدامات نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینیوں، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں ظلم، جبر، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیا ہے، لیاقت بلوچ

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں مدد کے لئے پکار رہی ہیں، مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ بیانات اور ٹوئیٹ سے آگے نکلیں، روزانہ کی بنیاد پر فلسطین میں ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، عالم اسلام کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مالی، سفارتی مدد کرنی چاہیئے تاکہ وہ بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ سکیں، اگر ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہیں روکا گیا تو تمام خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

5:51 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔