اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ،آئی ایس او کا طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کرقومی بیانیہ تشکیل دینے کا فیصلہ

مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہو کر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی عہدیدار عارف حسین الجانی نے تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ چھ روز سے فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہیں۔ مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہو کر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مسلسل وحشیانہ بمباری کا چھٹا روز، 139 شہید 950 زخمی

انہوں نے مطالبہ کیا پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے، ہم دو ریاستی حل نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کیخلاف مزاحمت کے حامی ہیں، وزیراعظم پاکستان حماس کے رہنماء اسماعیل سے رابطہ استوار کریں اور مکمل حمایت کا اعلان کریں۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 16 مئی کو ملک گیر مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا عزم بھی کیا، جس کے تحت ملک کے گوش و کنار میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے تمام طلبہ تنظیموں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button