اہم ترین خبریںایران

دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خان طومان کے شہداء کی سالگرہ کے موقع پر مازندران چینل کے ساتھ گفتگو میں شہداء کی عظيم قربانیوں کے تحفظ اور ان کے اہداف کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عوام کا اسلام میں اہم مقام ہے اور عوام کی بدولت اسلام مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے۔ الحمد للہ آج عوام کی استقامت، پائمردی ، صبر، فداکاری اور وفاداری کی بدولت اسلام کو فروغ مل رہا ہے۔ اور اسلام دشمن عناصر کو مختلف محاذوں پر ذلت آمیز شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہادت مردان الہی کی آرزو ہوتی ہے اور شہادت ہی موت کا اعلی ترین درجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ مازندران کے مدافعین حرم شہداء کی تعداد 42 ہے، جن میں شام کے علاقہ خان طومان میں 16 مازندرانی شہید بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم برادری صیہونیوں کی نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے، ایرانی اسپیکر قالیباف

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ایک پیغام میں اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل محمد باقری نے اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں اور وزرائے دفاع کے نام میں ایک پیغام میں ان کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بڑی خوشی سے رحمت اور مغفرت، اتحاد اور یکجہتی کی عید؛ یعنی عیدالفطر کی آمد پر دوست اور اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے کمانڈورں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

جنرل باقری نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں یقین ہے کہ دنیائے اسلام میں کوورنا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران پر قابوپانے اور سامراجیت کی سازشوں سے نمٹنے کیلئے رسوال اکرم (ص) کے اصولوں پر عمل کرنا مددگار ثابت ہوگا اور اس سے اسلامی قوموں کے مفاد کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس عظیم اور نورانی عید کی برکتوں کی روشنی میں، امت مسلمہ، مزید یکجہتی اور اتحاد کیساتھ روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button