اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: مزاحمتی محاذ کے میزائل حملوں سے بوکھلائے اسرائیل کا صوبہ قنیطرہ پر حملہ

شیعیت نیوز: اسرائیل نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں ایک رہائشی علاقے پر ہوائی حملہ کر دیا۔ ایک ہفتے کے اندر اسرائیل کا دوسرا حملہ ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام اسرائیل کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے صوبہ قنیطرہ کے سرحدی گاؤں میں واقع ایک گھر پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں ایک شامی شہری زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لئے قنیطرہ کے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سے پہلے 6 مئی کو بھی اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے سرحدی علاقے قنیطرہ پر بمباری کی تھی۔

صیہونی ہیلی کاپٹر نے جبل الشعب ٹاون کے نزدیک ایک فوجی علاقے کو نشانہ بنایا تھا جو مقبوضہ علاقے جولان سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ حملہ شام کے ساحلی علاقے لاذقیہ میں میزائل حملے کے 24 گھنٹے کے اندر ہوا تھا جس میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی خبر دی۔

یہ بھی پڑھیں : کویتی رہنما کا زکوۃ‌ کا مال بیت المقدس کے فلسطینیوں کو دینے کا مطالبہ

دوسری جانب شام کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرکے فلسطین سے اپنی وفاداری ثابت کر دی۔

شام کے مفتی اعظم شیخ بدر الدین حسون نے اپنے ایک بیان میں ایران کو ایسا ملک قرار دیا جس نے صیہونی حکومت کا سفارت خانہ بند کرکے اس کی جگہ فلسطینی سفارت خانہ کھولا اور فلسطین کی امنگوں سے اپنی وفاداری ثابت کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم بدر الدین حسون نے روز قدس، روز مستضعفین عنوان کے تحت ایک ورچوئل اجلاس میں کہا کہ فلسطین کو تمام ادیان الہی والے مانتے ہیں اور اس سرزمین پر حملہ کرنے والے جس طرح دعوی کرتے ہیں ، یہودی نہیں ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ قرآن مجید کی رو سے جس کی طرف سورہ اسرا کی آیت میں اشارہ کیا گیا ہے، بیت المقدس وہ جگہ ہے جہاں پر کوئی حملہ آور اور ظالم باقی نہیں رہ سکتا اور اس سرزمین پر جس نے بھی ظلم اور ستم کے ارادے سے قدم رکھا، وہ نابود ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button