اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطینیوں پر گولی اس وقت چلائی گئی جب وہ ایک فدائی حملے کی تیاری کررہے تھے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’0404‘ کے مطابق تین فلسطینی بندوق برداروں نے سالم چوکی پر حملے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور تیسرے کو زخمی کردیا۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جنین کے قریب سالم چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

عبرانی اخبار’معاریو‘ کے مطابق تین فلسطینیوں نے کارلو بندوق سے فوجی چوکی پرحملہ کرنے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

اخبار کے مطابق غرب اردن میں اس نوعیت کا یہ کئی سال کےبعد پہلا کیس ہے جو غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے مزاحمتی حملوں کے مشابہ ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہلال احمر کے فلسطینی طبی عملے کو شہید اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں تشدد کی آگ قابض دشمن کو بھی راکھ کر ڈالے گی، الشیخ العاروری

دوسری جانب فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ‌ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ماہ صیام کے دوران روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران ماہ صیام میں اب تک 250 فلسطینی روزہ داروں کوجیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹرکی رپورٹ کے مطابق ماہ صیام میں سب سے زیادہ گرفتاریاں مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے گرفتاری کے وقت فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی روز داروں کے جسم کی ہڈیاں تک ٹوٹ گئیں۔ کئی شہریوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ماہ صیام کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے القدس میں خاص طور پر تلاشی مہم جاری رکھی گئی جس میں فلسطینی نمازیوں اور مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے آنےوالوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج نے تلاشی مہم کے دوران لوٹ مار اور توٹ پھوڑ کا عمل بھی جاری رکھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button