مشرق وسطی

صیہونی حکومت سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے، شامی سنی مفتی

شیعیت نیوز: شامی سنی مفتی نے کہا ہے کہ بلاشبہ اگر القدس اور فلسطین صیہونیوں کے ہاتھ میں ہوئے تو جس سے ساری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ بات شیخ احمد بدرالدین حسون نے گزشتہ روز قدس کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ اگر القدس اور فلسطین صیہونیوں کے ہاتھ میں ہوئے تو یہ پوری انسانیت کو خطرے میں ڈالے گا لیکن امام خمینی نے اسرائیلی سفارت خانے کو بند کر کے فلسطینی سفارت خانے میں تبدیل کردیا جس سے مسلم اقوام میں مزاحمت پھیل گئی۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر مسلمانوں نے قرآن کی آیات اور دینی تعلیمات پر مبنی امن ، دوستی اور بھائی چارے کے پیغام کو تمام ممالک تک پہنچایا ، کیونکہ وہ انبیاء کے تمام مکاتب پر یقین رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن کے ٹیلیفون سے سعودی عرب اور یو اے ای کے ایوانوں میں ہنگامہ

شامی سنی مفتی نے اس مقدس سرزمین پر دشمنوں کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ تاریخ کو مسخ کرکے اپنے مفاد کے لئے اس سرزمین میں جمع ہوئے اور انہوں نے بہت سارے جرائم کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین کی سرزمین کو ایک ہی قوم کی ملکیت سمجھتے ہیں اور انہوں نے مسلمانوں اور عیسائیوں کو گھروں سے بے دخل کیے۔

انہوںنے مزید کہا کہ تاریخ کی جعلسازی ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے لیکن انہوں نے تمام انسانیت سے جھوٹ بولا جن کا مقصد انسانوں کو لوٹنا اور ان پر تسلط حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی جارحیت کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں اور اسرائیل کے نبی ان سے نفرت کرتے ہیں۔

شامی سنی مفتی نے کہا کہ ایران کی شام کی حمایت کسی خاص شخص ، حکومت اور گروہ کی حمایت نہیں ، بلکہ تمام مسلمانوں کی حمایت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button