اہم ترین خبریںمشرق وسطی

ہم سو سال بھی لڑتے رہیں انصاراللہ کو شکست نہیں دے سکتے،متحدہ عرب امارات کا اعتراف

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی صدارتی کمیٹی کے ایک رکن نے اعتراف کیا کہ یمن میں 100 سال لڑنے کے باوجود بھی سعودی اتحاد انصاراللہ کو شکست نہیں دے سکے گا۔

یمن میں متحدہ عرب امارات کی اتحادی جنوبی عبوری کونسل نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے لیے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

یمنی جنوبی عبوری کونسل کے صدارتی بورڈ کے ایک ممبر فضل الجعدی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ سعودی اتحادیمن میں 100 سال لڑنے کے باوجود بھی انصاراللہ کو شکست نہیں دے سکے گا ، ان وجوہات کی بنا پر جو سب جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میدانی طاقت ، سفارت کاری کی پشت پناہ ہوتی ہے، امیر عبداللہیان

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعدد بار کہا ہے اور ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ فتح کے لئے ایک ایسے آلے کی ضرورت ہوتی ہے جو فتح کی تلاش کرے نہ کہ شکست کی۔

واضح رہے کہ اگرچہ شروع میں جنوب کی عبوری کونسل ریاض کی حمایت یافتہ یمنی مستعفی حکومت کی افواج کے ساتھ مل کر لڑ رہی تھی لیکن یمن کی دولت پر غلبہ جیسے عوامل ان کے مابین اختلافات کا سبب بنے ہیں۔

یادرہے کہ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حوثیوں کو عرب اور یمنی مزاج اور طرز عمل سے تعبیر کیا ہے اوران کے ساتھ بات چیت کی ضرورت کے سلسلہ میں بات کی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ نے غیر معمولی ادب کے ساتھ سفارت کاری کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں میں یمنی اور عرب مزاج موجود ہے ، وہ کسی بھی چیز کو ترجیح دینے سے پہلے اپنے مفادات اور یمن کے مفادات کو ترجیح دینے کی امید رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button