اہم ترین خبریںپاکستانشیعت نیوز اسپیشل

کیا کورونا وائرس یوم علیؑ کے جلوسوں سے پھیلے گا؟

ملک بھر میں یوم علیؑ کے جلوس شایان شان طریقے سے برآمد ہوئے اور عزاداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تاہم کچھ نادان دوست اور بغض علیؑ سے بھرے سینوں والے دانا دشمن عزاداری اور بالخصوص یوم علیؑ کے جلوسوں اور عزاداری کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور الزام عائد کررہے ہیں کہ اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔

یوم علیؑ کے جلوسوں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگانے والے افراد توجہ کریں اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں۔

دنیا بھر کے ماہرین طب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ بند جگہوں میں کورونا وئرس کے پھیلنے کے امکانا ت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ کھلی فضا میں کورونا پھیلنے کے امکانا ت کم ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ این سی او سی کی جانب سے تقریبات اور شادی کے پروگرامات کو کھلی فضا میں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

https://ncoc.gov.pk/sop/73.%2020201127%20Additional%20Guidelines%20for%20Marriage%20Events%20Ceremonies%20during%20COVID%2019_4505.pdf

جلوس یوم علیؑ کھلی فضا میں سڑکوں پر نکالے جاتے ہیں اس لئے ان جلوسوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ تمام عزادار ماہرین طب کے بتائی ہوئی احتیاطی تدبیر ماسک کے استعمال کو ضروری سمجھتے ہوئے اس پر بھی مکمل عمل کرتے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جلوسوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوجاتے ہیں۔ اس لیے یہ جلوس عزا کسی صورت کورونا کے پھیلاؤ کا سبب نہیں بنتے۔

  متعہ کی تاریخ خاتم الانبیاء ﷺ کے دور سے صحابہ و تابعین کے دور تک

لیکن یوم علیؑ کے جلوسوں پر بھونکنے والے بغض علیؑ کے بیماروں کو بازاروں میں بے تحاشہ رش اور کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مناظر نظر نہیں آتے نہ ہی انہیں سیاسی پارٹیوں کی جاری حالیہ الیکشن کیمپین نظر آتی ہےجو دراصل کورونا کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ بنی ہیں۔

حکومت میں بیٹھے ناعاقبت اندیش اور متعصب افراد ہوش کے ناخن لیں اور ملک بھر میں کورونا کی ایس او پیز پر عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جلوس عزا پر قدغنیں لگانے سے اجتناب کریں۔ عزادار احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا ہے کیونکہ عزادار ذمہ دار ہوتا ہے۔

محمد حیدر برائے شیعیت نیوز اسپیشل

متعلقہ مضامین

Back to top button