مشرق وسطی

شمالی شام کے صوبہ الرقہ میں دھماکہ، سات جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: شمالی شام کے صوبہ الرقہ میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ الرقہ کی مضافاتی کالونی السلوک میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میں فلسطینیوں کے غاصب صیہونی فوجیوں پر فدائی حملے

اس رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل بم دھماکہ ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں کے زیرقبضہ علاقے الصناعہ میں ہوا ہے ۔

مشرقی اور شمالی شام کے علاقوں پر ایک عرصے سے ترکی ، امریکہ اور ان سے وابستہ عناصرکا قبضہ ہے ۔

شام کی حکومت نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں ترکی کے فوجیوں اور اس سے وابستہ عناصرکی موجودگی شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے بن گوریون ائیر پورٹ کے قریب آتش زدگی

دوسری جانب امریکی فوجیوں نے غلات سے لدے 42 ٹرکوں کو شام سے عراق اسمگلنگ کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ٹرکوں کی اسمگلنگ کی جن پر گیہوں اور دوسرے غلات لدے ہوئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرکوں میں لدے یہ غلے الحسکہ صوبہ سے چراے گئے اور الولید بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : امیرالمومنین ؑکی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے، علامہ ساجد نقوی

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے غاصب فوجیوں نے کرد عسکریت پسندوں کی مدد سے مشرقی شام کے علاقے کے اثاثوں اور ذخائر کی لوٹ پاٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے دس ٹرکوں پر لدے گیہوں کے کاروان کو شام سے عراق منتقل کیا۔ یہ اسمگلنگ بھی الولید بارڈر سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button