جبری لاپتہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید علی رضا زیدی کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے سید علی رضا زیدی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، ہم نے نہ کبھی ماضی میں اس مادر وطن کے ساتھ غداری کی تھی اور نہ کبھی کرینگے۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء سید علی رضا زیدی گیارہ روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے۔
سید علی رضا زیدی کو 20 اپریل کو لیاقت پور اُن کے گھر کے باہر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، سید علی رضا زیدی ایم ڈبلیو ایم جنوبی کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی کے طور پر کام کر رہے تھے، جبری گمشدگی کے بعد سید علی رضا کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے سید علی رضا زیدی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، ہم نے نہ کبھی ماضی میں اس مادر وطن کے ساتھ غداری کی تھی اور نہ کبھی کریں گے، ہم اس مادر وطن کی ترقی اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیں گے، اُنہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جو ہمارے مسنگ پرسن ہیں، وہ بھی جلد از جلد رہا ہونگے۔







