اہم ترین خبریںپاکستان
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کا پاراچنار میں شیعہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی
آج پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے وفد نے پاراچنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور مرکزی دھرنے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا

شیعیت نیوز: جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی اور ریاستی اداروں کی بےحسی کے خلاف پاراچنار میں 20 روز سے احتجاجی کیمپ قائم ہے ۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پاراچنار میں احتجاجی کیمپ جاری ہے، آج پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے وفد نے پاراچنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور مرکزی دھرنے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں پر دھرنا کے منتظمین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر قسم کی تعاون کے یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما ایس یو سی علامہ سبطین سبزواری کا یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت کا خاتمہ قبول کرنے سے انکار
واضح رہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی اور پاراچنار میں دھرنے کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے جبری گمشدگان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔