یمن

مآرب میں ہمارا مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک موجود ہے، جنرل عبدالخالق العجری

شیعیت نیوز: یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل عبدالخالق العجری نے اعلان کیا ہے کہ عدن میں موجود عالمی دہشت گرد تنظیم ’’القاعدہ‘‘ کے سرغنے مآرب پر اپنا کنٹرول بحال رکھنے کے لئے وہاں موجود القاعدہ کے سرغنوں کے ساتھ کھلے رابطے میں ہیں۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالخالق العجری نے تاکید کی ہے کہ یمنی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبہ مآرب پر قابض جارح سعودی فوجی اتحاد کے درمیان مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے جس کے سبب یمنی وزارت داخلہ کو دشمن کی ایک ایک نقل و حرکت کی مصدقہ رپورٹس لمحہ بہ لمحہ موصول ہوتی رہتی ہیں۔

یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے 85 سے زائد سرغنے پوری دنیا سے کھلے رابطے میں ہیں جن میں سے اکثر اس وقت جارح سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ ملحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب تو القاعدہ کے ساتھ جارح سعودی عرب و امریکہ کا براہ راست رابطہ بھی کسی پر پوشیدہ نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عراق میں داعش کو دوبارہ منظم کر رہا ہے، محمود الربیعی

واضح رہے کہ یمنی صوبہ مآرب 17 ہزار 405 مربع کلومیٹر پر محیط اور دارالحکومت صنعاء سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو دارالحکومت کے ساتھ شمال میں واقع ’’الودیعہ‘‘ نامی تزویراتی گزرگاہ کے ذریعے ہی منسلک ہے۔

درایں اثنا یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مآرب سیکٹر پر اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے "التبہ البیضاء ” کے علاقے میں کارروائیاں انجام دی ہیں اور اس صوبے کے مغربی محاذ کے مزید علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمن کی فوج نے المشجع کے علاقے کو بھی آزاد کرالیا ہے اور اس علاقے کے ٹیلوں پر جارح سعودی اتحاد کے تمام محاذوں کی جانب آگے بڑہ رہی ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الطلعہ الحمراء کے اسٹریٹیجک علاقے کی جانب بھی خاصی پیشقدمی کی ہے۔

یمن کی فورسز نے سعودی عرب میں نجران کے قریب صحرائے الاجشر کے علاقے میں بھی جارح اتحاد کے اڈوں پرحملے کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button