اہم ترین خبریںعراق

امریکہ عراق میں داعش کو دوبارہ منظم کر رہا ہے، محمود الربیعی

شیعیت نیوز: عراق کے استقامتی گروہ تحریک عصائب اہل الحق کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الربیعی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کو ضروری قرار دیا ہے۔

فرات نیوز کے مطابق تحریک عصائب اہل الحق کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الربیعی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی دہشت گردوں کے اصل حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا انخلا ہی عراق میں دہشت گردوں کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

عصائب اہل الحق کے رہنما محمود الربیعی نے حکومت عراق پر زور دیا کہ وہ بغداد واشنگٹن اسٹریٹیجک مذاکرات میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے کو ٹھوس طریقے آگے بڑھائے۔

اس سے پہلے عراقی پارلیمنٹ میں الفتح دھڑے کے سربراہ ہادی العامری نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے کیونکہ عراقی عوام قابض فوجیوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں عراق کے کلیدی کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، جواد ظریف

دوسری طرف عراق کی تحریک النجبا کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نصر الشمری نے ملک کے تمام سیکورٹی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کی باقیات کو پھرسے منظم ہونے کا موقع فراہم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف بھرپور اور بلا وقفہ کارروائی جاری رکھیں۔

دوسری جانب عراق کے شہر موصل کے دیہی علاقوں سے دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے حشد الشعبی نے عراق کی فوج کے ساتھ بڑی کارروائی شروع کی۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اوراس ملک کی مسلح افواج ، مستقل بنیادوں پر ملک سے داعش کے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں اور کل رات موصل کے مغرب میں واقع 6 دیہی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا اور دہشت گرد گروہ داعش کے 3 خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان میں موجود بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کو تباہ کردیا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button