اہم ترین خبریںایران

صیہونی حکام کے ہوش ٹھکانے لگادیں گے، جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات صیہونی حکام کے ہوش ٹھکانے لگادیں گے۔

سپاہ قدس کےڈپٹی کمانڈر شہید جنرل محمد حجازی کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ استقامتی محاذ کا مستقبل پوری طرح روشن ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مقبوضہ فلسطین میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ شام کی سرزمین پر جب اور جہاں چاہیں گے شرپسندی کریں گے اور انہیں کوئی جواب نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصی کا دفاع مسلمانوں کیلئے ضروری ہے، امیر عبداللھیان

جنرل محمد باقری نے کہا کہ پچھلے چند روز کے اقدامات اور آئندہ کے اقدامات کے نتیجے میں جب وہ دیکھیں گے کہ ان کے مفادات خطرے میں پڑ گئے تو ان کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہم یہ تو نہیں کہ سکتے کہ حالیہ اقدامات کس نے انجام دیئے ہیں تاہم اتنا جانتے ہیں کہ استقامتی محاذ صیہونیوں کو منہ توڑ جواب دے گا۔ صیہونیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیں گے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی شرپسندی کے خلاف ایران کے ممکنہ جواب کے بارے میں کہا کہ، معلوم نہیں کہ ایران کا جواب کیا ہوگا لیکن اسرائیل کو یقینا چین و سکون نصیب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا اقصیٰ اور القدس کی آزادی کے لیے فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

دوسری جانب ایران کے سیکورٹی اداروں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان میں دہشت گردوں کے ایک ٹولی کو تہس نہس کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ھیڈ کوارٹر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دہشت گردوں کی ایک ٹولی، مذکورہ فورس کی انٹیلی جینس نگرانی اور تعاقب کا شکار ہوگئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ، دہشت گردوں کی اس ٹولی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ، دہشت گردی کی ایک کارروائی کے لیے آمادہ ہورہی تھی۔

اس پیچیدہ اور انٹیلی جینس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button