اہم ترین خبریںایران

مسجد الاقصی کا دفاع مسلمانوں کیلئے ضروری ہے، امیر عبداللھیان

شیعیت نیوز: فلسطینی انتفاضہ کی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل حسین امیر عبداللھیان نے تمام مسلمانوں کیلئے مسجد الاقصی کے دفاع کو ضروری قرار دیا۔

ینگ جرنلسٹ کلب (Young Journalists Club ) کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتفاضہ کی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کا دفاع تمام مسلمانوں کیلئے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی جارحیت اور دینی مقدسات کے دفاع کیلئے قدس کے جوانوں، عورتوں اور مردوں کی نئی انتفاضہ شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پیپلز پارٹی لاپتہ شیعہ افراد کےاہل خانہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے، ناصرحسین شاہ

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خطییب زادہ نے بیت المقدس کے رہنے والوں اور مقدس مقامات کےخلاف ناجائز صیہونی حکومت کی جارجیت کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے جلد ازجلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صیہونیوں کے خلاف فلسطینی عوام بالخصوص یروشلم کے باشندوں اور نوجوانوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف غیر انسانی اقدامات اور مقدس مقامات کی توہین کو روکنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

خطییب زاد نے فلسطین پر قبضے اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم کے تسلسل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آزادی کے حصول تک مزاحتمی فرنٹ کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور صیہونی ریاست ایک قابض اور جارحیت کرنے والی ریاست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بحران کا واحد حل، فلسطین کے اصل پاشندوں کے درمیان استصواب رائے کا انعقاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، شیعیان علی ؑ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

دوسری طرف ایرانی ویکسین ’’کوو ایران برکت‘‘ کے تیسرے کلینیکل مرحلے کا بروز اتوار تہران میں آغاز ہو گیا۔

اس کورونا ویکسین کے انسانی ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے میں 20 ہزار رضاکاروں کو انجکشن لگایا جائیگا۔

اس ایرانی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے لئے تہران ، بوشہر ، شیراز ، کرج ، مشہد اور اصفہان میں 32 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنے نام درج کرائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button